• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، کمشنر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھیکا گلی اور دیگر مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، اے ڈی سی آر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز اور دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے کمشنر کو آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔