• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا، احسن اقبال

نارووال(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے نہتے کارکن کو قتل کیا ، قاتل انشا اللہ قانون سے نہیں بچے سکیں گے، ظفروال سے ہر قسم کے ظلم اور غنڈہ گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اس غنڈہ گردی کی پرزور مذمت کرتا ہوں جو پی ٹی آئی نے ہمارے برزگ کارکن پر کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی والے اپنی غنڈہ گردی کی جاگیر کی شکست کو دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، یہ ہمارے سپاہی تھے، ہم نے امن ترقی کی جو تحریک شروع کی ہے یہ اس کے سپاہی تھے۔
اہم خبریں سے مزید