• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، یاسمین راشد کیلئے سیٹ خالی کر دیں تو سیاسی قد بڑھ جائیگا‘ اعتزاز

لاہور( ایجنسیاں)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ8فروری کو بھونڈا الیکشن ہوا ہے کروڑوں روپے کا کھیل کھیلا گیا۔نواز شریف کے ووٹ بدلے گئے‘ نواز شریف بے بس،لاچار نظر آرہا ہے۔ان کو دل بڑا کرتے ہوئے فارم 47 کو نہیں ماننا چاہئے تھے‘اپنی سیٹ ڈاکٹر یاسمین کو دے دینی چاہئے تھی۔اب بھی وہ بڑا دل کرتے ہوئے سیٹ خالی کردیں تو ان کا سیاسی قد بڑھ جائے گا‘ الیکشن میں دھاندلی کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے جارہے ہیں ،تین بار کا وزیراعظم بھی فارم 47 پر الیکشن جیتاہے ۔این اے119میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سیٹ لینے سے انکار کردیتے تو ان کا سیاسی قد بڑا ہو جاتا ،ایک بھائی فارم 47 کے ذریعے وزیر اعظم بن گیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید