• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، ملزم فہد نے فائرنگ کرکے دوست ہمایوں کو قتل کردیا

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ڈیفنس خیابانِ جانباز کے قریب ملزم فہد خان نےفائرنگ کرکے اپنے دوست ہمایوں داؤد کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق درخشان تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان جانباز میں ملزم فہد خان نےفائرنگ کرکے اپنے دوست ہمایوں داؤد کواس کے گھر کی دہلیز پر گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا،زخمی ہمایوں داؤدفوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نےواقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میںمقتول کے دوست ہمام جاوید کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، مقدمہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،واقعے کے عینی شاہد اور مدعی مقدمہ ہمام جاوید نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایاہےکہ ہم اپنے دوستوں احمد زمان، ثاقب، آصف، فہد خان اور ہمایوں داود کے ساتھ بیٹھے تھے، مدعی فہد خان اور ہمایوں داود کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، ہم دوستوں نے معاملے کو حل کروایا۔
اہم خبریں سے مزید