کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم خصوصاً بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان چیف آف آرمی سٹاف صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان چیف جسٹس اسلامی جمہوریہ پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایرانی صدر سے پٹرول ڈیزل کی خریداری کی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سستا پیٹرولیم مصنوعات میسر ہو سکے کیونکہ پاکستان میں مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونا اہم وجہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سےروز مرہ ضرورت کی ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے۔ لہذا حکمران مہربانی کرکے ایران کے صدر اور ان کے ساتھ آئی ہوئی معاشی ٹیم کے ساتھ پیٹرول ڈیزل کی خریداری کےلیے معاہدہ کیاجائے ۔ کیونکہ ہمارے ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات ہیں ۔