• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، گریڈ18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی )کے گریڈ سترہ کے اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کی بطور اکاؤنٹس افسر گریڈ اٹھارہ میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری (ٹو) وزارت دفاع کی زیر صدارت ہوا جس میں تقریباً 52اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران کی گریڈ اٹھارہ میں بطور اکاؤنٹس افسر ترقی کے کیسز زیر غور آئے ۔ ایم اے جی آفس کے ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی زیرغور آنیوالے افسران کی ترقی کے حوالے سے اپنی سفارشات مجاز اتھارٹی وفاقی سیکرٹری دفاع کومنظوری کیلئے بھجوائے گی۔مجاز اتھارٹی کی طرف سے منظوری کے بعد ان افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید