• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے ضمنی انتخابات میں انتشار پر مبنی سیاست کا بیانیہ مسترد کر دیا‘ طارق فضل چوہدری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جھوٹ اور انتشار پر مبنی سیاست کا بیانیہ مسترد کر دیا۔ سعودی اعلیٰ سطحی وفد کے بعد ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو ملک میں تعمیرو ترقی کی علامت ہے۔ نیشنل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایران‘ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے معاہدوں سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ جلد مہنگائی کا جن قابو کرنے سمیت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔
اسلام آباد سے مزید