• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی تحفظ منزل قائم کیے جائینگے، آئی جی

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر صدارت ʼʼتحفظ منزلʼʼ پراجیکٹ بارے اجلاس ہوا، جس میں گھر سے بھاگے بچوں کو تحفظ اور پناہ کی فراہمی اور بے گھر خواتین کی مدد کیلئے تحفظ منزل کی کاوشوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے کہاکہ لاہور کی طرز پر ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی تحفظ منزل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔متعلقہ اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز تحفظ منزل پراجیکٹ کی نگرانی کریں گے، لاہور کی تحفظ منزل یتیم، بے گھر و بے سہارا بچوں اور مشکلات کی شکار خواتین کو مدد و تحفظ میں مثالی کام کر رہی ہے۔بعدازاں آئی جی پنجاب نے دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے گیار ہ پولیس افسران و اہلکاروں کو گیلنٹر ی ایوارڈ سے نوازا ۔ اچھرہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس ٹیم کے افسران و اہلکاروں کوبھی گیلنٹری ایوارڈز دئیے گئے۔
لاہور سے مزید