لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) بلوچستان کے سینئر رہنما اور وزیر اعلی بلوچستان کے خصوصی مشیر نسیم الر حمٰن ملاخیل نے سینئر قیادت کی جانب سے انہیں اہم ذمہ داریوں کے لئے منتخب کرنے پر قائد مسلم لیگ ( ن) محمد نواز شریف ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ( ن) بلوچستان کی سینئر قیادت کا اپنی اور اپنے حلقہ کی عوام کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ذمہ داری میرے کندھوں پر قائدین کی جانب سے ڈالی گئی ہے اور مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔