• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ : پسند کی شادی کرنیوالی خاتون اپنے بیان کے بعد شوہر کے حوالے

ملتان( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کےجج جسٹس علی ضیاء باجوہ نے والدین کے گھر سے برآمد ہونے والی خاتون کو اس کے بیان پر خاوند کے ہمراہ بھیج دیا ھے ۔ سمیعہ بی بی نے اپنی مرضی سے مظہر شہاب سے 27 مارچ کو شادی کرلی بعد ازاں اس کے والدین نے داماد کے ساتھ صلح کرلی اور باقاعدہ رخصتی کرنے کا کہہ کر اپنی بیٹی کو لے گئے اور پھر اسے بھیجنے سے انکار کردیا ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈیرہ غازی خان کے بختیار احمد کھوسہ کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کو 7 مئی کو اصالتا پیش ہونے اور عدالت عالیہ کے پیٹیشنرکو ملازمت فراہم کرنے سےمتعلق حکم کی تعمیل کرنے کا حکم دیا۔پیٹیشنر کے وکیل سید اطہر حسن بخآری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل پولیس افسران کی عدالت کے روبرو یقین دہانی کے باوجود تین سال سے ملازمت کیلئے مارامارا پھررہا ہے۔ متعدد بار بھرتی کے اشتہار شائع ہوچکے ہیں مگر اسےپابندی کا بہانہ بناکر ٹرخایا جارہاہے۔
ملتان سے مزید