• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی رینج کے مزید 34 افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی رینج کے مزید 34افسران و اہلکاروں کو بی کمپنی بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بی کمپنی کی نفری میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے اور کراچی رینج کےمزید 34 افسران اور اہلکاروں کو معطل کر کے بی کمپنی گارڈن ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔بی کمپنی بھیجے جانے والوں میں ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی انسپکٹر مظہر اقبال اعوان،ایس ایچ او تھانہ سرجانی ٹاؤن انسپکٹر محمد طفیل،ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی انسپکٹر ناصر محمود کے علاوہ ہیڈ محرر تھانہ اقبال مارکیٹ،ہیڈ محرر پاکستان بازار،ہیڈ محرر سرجانی ٹاؤن،ہیڈ محرر اورنگی ٹاؤن،ہیڈ محرر مومن آباد،ل اور ہیڈ محرر تھانہ پیر آباد، افلاح،کورنگی صنعتی ایریا،سعود آباد،شاہ فیصل کالونی ،زمان ٹاؤن،ماڈل کالونی اور تھانہ کورنگی کے ہیڈ محرر شامل ہیں جنھیں معطل کر کے بی کمپنی بھیج دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید