ا تہران(نیوزڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ڈرون انجن بنانے میں خود کفیل ہوگیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے یو اے وی انجن بنانے میں ایران کے خود کفیل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں 4-5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ بریگیڈیر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ کئی ممالک کے ساتھ دفاعی شعبے میںتعاون کو توسیع کے حوالے سے قفقاز، آرمینیا اور قطر کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے مسافر طیاروں کی تیاری اور درستگی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت دفاع کے پاس طیاروں کی تیاری اور درستگی کے شعبے میں اچھا تجربہ اور منفرد صلاحیتیں ہیں اور اس وقت دیگر محکموں کے ساتھ تعاون بھی کر رہے ہیں۔