• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے، چین کا انتباہ

بیجنگ ( نیوزڈیسک ) چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ڑو فینگلیان نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین۔امریکا کے 3اعلامیوں کی سختی سے پابندی کرے اور فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے۔انہوں نے تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو بھی خبردار کیا کہ ان کے آزادی کے ایجنڈے کیلئے امریکی حمایت حاصل کرنے اور طاقت کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کی ان کی کوششیں تائیوان کو خطرناک طور پر جنگ کے قریب لے جائیں گی اور تائیوان کے دسوتوں کو خطرے میں ڈالے گی۔ انہوں نے یہ ریمارکس تائیوان کو تقریباً 75ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی امریکی حکومت کی حالیہ منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے دیئے۔
یورپ سے سے مزید