کراچی (این این آئی)گندم کی کمی کا مبینہ گھپلا سامنے آنے پر کراچی پورٹ سے بحری جہاز فرار ہو گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق1500ٹن کم گندم نکلنے پر بحری جہاز آؤٹر اینکریج سے فرار ہو گیا،آنا الزبت جہاز کو 1500ٹن گندم کم نکلنے پر آؤٹر اینکریج پر رکنے کی ہدایت تھی۔ذرائع کے مطابق جہاز اور گندم مالکان کے درمیان تنازع حل ہونے سے قبل جہاز فرار ہو گیا۔شپنگ ذرائع کے مطابق مال پورا ہوتا ہے، انشورنش سے رقم نکالنے کے لیے یہ عمل کیا جا رہا ہے۔