ریاض (آئی این پی ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے،ہماری غریب خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے ۔
ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔
خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے۔