• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے بجلی قیمتوں میں 18.86روپے اضافہ مانگ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جولائی 2023سے مارچ 2024 کی مدت کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو عوامی سماعت منعقد کرے گی کے الیکٹرک نےسات ماہ کے لئے18.86روپے اضافہ اور دو ماہ کے لئے 29 کی کمی مانگی ہے کے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق چونکہ کے الیکٹرک کا ملٹی ایئر ٹیرف اس وقت نیپرا میں زیر غور ہے، اس لیے کے الیکٹرک نے تین زاویوں پر مبنی ایف سی اے دائر کیا ہے جو سہولت فراہم کرنے کے لیے مذکورہ مہینوں کے لیے عارضی ایف سی اے کا تعین کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید