• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی پاور سلیکشن بورڈ اجلاس، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پینل طلب کرلئے

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریٹس کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دینے کیلئےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پینل طلب کر لئے ہیں ۔ وفاقی حکومت نے 28واں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس آئندہ ماہ مئی کے وسط میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جلد اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کیلئے ہوم ورک جاری ہے۔ گریڈ 22 کی اسامیوں کے شمار کیلئے کٹ آف ڈیٹ 31 مئی مقرر کی گئی ہے۔31 مئی تک کی ریٹائرمنٹس کے حساب سے گریڈ 22کی خالی آسامیاں شمار ہوں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام سروسز، گروپس، کیڈرز کو گریڈ 22 کی اسامیاں شمار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید