• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کے بعد ترقی اور انوویشن جیتنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کانام بلند ہوا،معرکہ حق کے بعداب پاکستان کو معرکہ ترقی اور انوویشن جیتنا ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ خطے کی ترقی کےلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، دفاع نا قابل تسخیر بنانے میں انجینئر ز کا اہم کردار ہے ، ماضی میں جیسے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے ذریعے ترقی کی راہیں کھلیں، اسی طرح حالیہ پا ک سعودی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں فیڈریشن آف انجینئرنگ انسٹی ٹیوشنز آف پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب ومیڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر انجینئر امیر ضمیر احمد خان ، انجینئر محمد عثمان فاروق، انجینئر طاہر بشارت چیمہ ، انجینئر سروش حشمت لودھی اور انجینئر قسیم قریشی سمیت ملک بھر سے آئے انجینئر ز کی بڑی تعداد موجود تھی۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہم نے ایک میٹر کی بجائے ایک ہزار میٹر کی دوڑ جیتنی ہے تو اس کے لیے معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید