• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومکی اور بھنگوار قبائل میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 1 زخمی

کندھکوٹ(نامہ نگار) ڈومکی اور بھنگوار قبائل میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ،2افراد ہلاک ،1زخمی ہو گیا۔ ملزم موقعے سے فرار ،لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ملزمان موقعے سے فرار ہو گئے ، واقعہ ڈومکی اور بھنگوار قبائل کے دو فریقین کے درمیان چلنے والی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سی سیکشن کی حدود انڈس ہائی وے ملہیر کے مقام پر کار سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا گولیاں لگنے سے دو افراد پولیس اہلکار اربیلو بھنگوار اور گل حسن بھنگوار موقعے پر ہی قتل ہو گئے جبکہ ایک شخص بخش علی بھنگوار شدید زخمی ہو گیا واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا جبکہ ملزم موقعے سے ہی فرار ہو گئے اطلاع پر حدود تھانہ کی پولیس نےدونوں لاشیں اور زخمی کو تحویل میں لیکر سول اسپتال کندھکوٹ منتقل کردیا زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید