• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے کراچی کی پرواز 2 گھنٹے پہلے روانہ، ایئرپورٹ پہنچے مسافر پریشان

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )قومی ایئر لائن کی متعدد پروازیں رواں ہفتے کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ہیں اور درجنوں منسوخ کردی گئیں۔ ایسے میں پی آئی اے کی ہفتے کی شام7بجے کیلئے شیڈول پرواز پی کے309مقررہ وقت سے2گھنٹے ایڈوانس شام 5بجے روانہ کردی گئی۔ جس سے ایئرپورٹ پہنچے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ کہ اسلام آباد سے کراچی کی ایک اور پرواز پی کے 369 اس سے ایک گھنٹہ پہلے سوا 4 بجے ہی روانہ ہوئی تھی۔ ان پروازوں کے بعد اگلے 18 گھنٹے تک قومی ایئر لائن کی کراچی کیلئے کوئی اور پرواز نہیں۔ اگلی پرواز اتوار کی دوپہر 11 بجے ہے۔ جس پر پی ائی اے کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بیشتر کو دوسری ایئر لائنز لینا پڑیں یا کئی کو کسی مصروفیت کے بغیر ہوٹل بک کرانا پڑے۔ پی ائی اے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام مسافروں کو پرواز پہلے جانے کی اطلاع کردی تھی صرف وہ مسافر اطلاع سے محروم رہے جنہوں نے ایپ سے ٹکٹ بک کروائے تھے۔
اہم خبریں سے مزید