• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ بار، افسوسناک واقعے کی مذمت، تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی نے 19 ستمبر کے افسوناک واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہائیکورٹ بار آفس کے احاطے میں کسی گروپ، پارٹی یا جھتے کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی بینرز آویزاں کر سکے گا، اجلاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے احاطے میں19ستمبر کو پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو ملوث وکلا کو بار ایسوسی ایشن کے رولز کے مطابق نوٹسز جاری کرے گی ادھر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل قمر سبزواری نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے درمیان مسائل کو ہمیشہ بار کے فورم پر ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جاتا ہے، پولیس کے پاس لے جانے کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ بار کے صدر نے اپنے عہدے کے وقار کو نیچا دکھانے کا احساس کیا ہے، امید ہے وہ اپنے فیصلے پرنظرِ ثانی کریں گے، قمر سبزواری نے فریقین کو مشورہ دیا کہ معاملے کو بار کے پلیٹ فارم پر بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
اہم خبریں سے مزید