• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کو تصویری شناخت ساتھ نہ لانے پر پولنگ اسٹیشن سے لوٹنا پڑ گیا

لندن (سعید نیازی) سابق وزیراعظم بورس جانسن کو جمعرات کو ہونے والے الیکشن میں تصویری شناخت ساتھ نہ لانے پر پولنگ اسٹیشن سے لوٹنا پڑ گیا تاہم بعد میں شناخت ساتھ لانے پر انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی گئی۔ بورس جانسن نے اپنا ووٹ ساؤتھ آکسفورڈ شائر میں ڈالا جہاں پولیس اینڈ کمشنر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ ووٹ ڈالنے کیلئے تصویری شناخت کی شرط بورس جانسن کے دور اقتدار میں الیکشن ایکٹ 2022 کے تحت عائد کی گئی تھی۔ تصویر شناخت کا اطلاق گزشتہ برس بھی کیا گیا تھا اور مئی 2023 میں ووٹروں کو تصویری شناخت دکھانے پر ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ الیکٹرول کمیشن کے مطابق اس نئی شرط کے سبب گزشتہ برس 14 ہزار افراد ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے تھے۔

یورپ سے سے مزید