بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی جیلن صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژانگ شیاپی کورشوت خوری کے اعتراف پر9سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ فیصلہ چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کیشہر ہی ژی کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سنایا عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2004اور 2022کے درمیان ژانگ نے اپنے مناصب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے اجرا ، سرکاری اراضی کے استعمال کی منظوری اور ملازمتوں و ترقیوں جیسے معاملات میں مختلف افراد اور تنظیموں سے براہ راست یا اپنے رشتہ داروں کے ذریعے 6کروڑ 93لاکھ 40ہزار یوآن(تقریباً 97لاکھ 60ہزار ڈالر) مالیت کی رقم اور قیمتی اشیا وصول کیں۔ فیصلے کے مطابق ملزم پر 30لاکھ یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور اس کے ناجائز منافع کو ضبط کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔ خود کو عدالت میں پیش کرنے اور عدالتی کارروائی میں تعاون کی وجہ سے عدالت نے انہیں نرم سزا دی ہے۔