• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ؛ لاپروائی پر ایئر انڈیا کا 3 عہدیداروں کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (فاروق اقدس)بھارتی قومی ائیر لائن ائیر انڈیا نے بار بار خلاف ورزی کرنے پر تین عہدیداروں کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا بھارتی میڈیا کے مطاق احمدآباد طیارہ حادثے میں کم ازکم 297 لوگوں کی موت کے بعد ڈی جی سی اے نے ایئرانڈیا کو تین لاپرواہ افسران کو نوکری سے نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ احمدآباد سے لندن جا رہا ایئرانڈیا کا طیارہ 12 جون کو ٹیک آف کے کچھ سیکنڈ بعد حادثے کا شکارہوگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارہ میں سوار242 میں سے 241 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ وہیں، جس عمارت سے طیارہ ٹکرایا تھا، اس میں موجود کئی لوگ بھی ہلاک ہوگئے۔ایئرانڈیا نے خود ہی اطلاع دیتے ہوئے تینوں افسران کی لاپرواہی کا انکشاف کیا تھا۔ تینوں سینئر افسران پر سنگین لاپرواہی دوہرانے کے الزام لگے ہیں اوران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ۔ایئرانڈیا کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق ان افسران نے پروٹوکول پرعمل نہیں کیا۔ طیارہ میں ڈیوٹی لگانے سے پہلے سبھی کرو ممبرکے لائسنس کی جانچ کی جاتی ہے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ مسافروں کے آرام اورانہیں تروتازہ کرنے کے لئے بھی ضروری چیزوں کا دھیان نہیں رکھا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید