• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اسرائیل جنگ، پیٹرولیم مصنوعات کا 20 دن کا ذخیرہ رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) ایران اسرائیل جنگ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔اوگرا نے او ایم سیز کو 20 دن کا اسٹاک برقرار رکھنے کی ہدایت جا ری کر د ی ، اوگرا کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نےصورتحال پرگہری نظر رکھی ہوئی ہے اوگرانیشنل انرجی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیےمسلسل مؤثر اقدامات جاری رکھےگا، ملک میں اس وقت پٹرولیم مصنوعات کے کافی ذخائر موجود ہیں جو موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔تاہم مستقبل کی متوقع ضروریات اور موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر، اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کو باضابطہ طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ licences میں درج شرائط کے مطابق لازمی 20دن کے اسٹاک لیول کو برقرار رکھیں۔
اہم خبریں سے مزید