کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وومن کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی خود مختاری اور معاشی بہتری کے لیےاس بامقصد پروگرام وومن انٹرپرینیورشپ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،خواتین کو جدید کاروباری رجحانات سے ہم آہنگ ہونے کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی،یہ سفر صرف شروعات ہے، ہم خواتین کو بااختیار بنانے کا مشن جاری رکھیں گے۔ خواتین کو معاشی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی تلقین کی اور اس پروگرام کو ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان مرکزی رہنما کشور زہرا،انٹرپرینیورشپ کے ماہر معلم ڈاکٹر اظہر رضوی، شعبہ خواتین انچارج واراکین اورکثیر تعداد میں گھریلوں خواتین بھی موجود تھیں۔