اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پولیس کے افسران و جوان دہشت گردی کی جنگ میں وطن عزیز کو اس ناسور سے پاک کرنے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو د ہشت گردوں کے وطن عزیز کیلئے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے والے اپنے پولیس کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کےواقعہ کی مذمت کی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نےا جام شہادت نوش کرنے دو والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔