• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس کا توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے سرکاری دورۂ ماسکو کے دوران روس کی سرکاری توانائی کمپنی گیز پروم کے اعلیٰ حکام سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیے ہیں۔جس میں دونوں ممالک کی جانب سے توانائی کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ یہ بات سرکاری ریڈیو پاکستان نے ایک رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات کا محور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کا فروغ تھا، خاص طور پر پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور گیز پروم انٹرنیشنل کے درمیان ممکنہ مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں فریقین نے توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور گیز پروم کی تیل و گیس کی تلاش، پیداوار اور انفرااسٹرکچر کی ترقی میں مہارت کو سراہا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی علی پرویز ملک ان دنوں روس کے دورے پر ہیں، جہاں وہ 18 تا 21 جون 2025 کو سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل اکنامک فورم 2025 میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید