• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میمن گوٹھ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )میمن گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ فاطمہ ہوٹل کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اس کی شناخت 45 سالہ تاج محمد بھٹی ولد فقیر محمد بھٹی کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔مقتول کو دو گولیاں پیچھے سے ماری گئی ہیں۔مقتول کی جیب سےشناختی کارڈ اور 20 ہزار نقد رقم ملی ہے.مقتول اندرون سندھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید