• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ ناکام، کراچی کی 26 سڑکوں پر رکشہ چلانے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوسکا

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ کی جانب سے کراچی کی 26 سڑکوں پررکشہ چلانے پر پابندی کے فیصلے عملدرآمد نہ ہو سکا کمشنر کراچی جنہوں نے گزشتہ روز پابندی کا آرڈر جاری کیا تھا لیکن وہ پہلےکی طرح اپنے اس آرڈر پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہےشاہراہ فیصل،آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ قائدین، نواب صدیق علی خان روڈ، ایس ایم توفیق روڈ،شیر شاہ سوری سمیت پابندی والی تما م اہم شاہراہوں پررکشے معمول کے مطابق چلتے رہے ان سڑکوں پر ٹریفک پولیس تعینات تھی جبکہ کسی تھانے کی جانب سے بھی کسی کارروائی کی اطلاع نہ ملی شہریوں کا کہنا تھا کہ کمشنر اس سےپہلے گداگروں،تجاوزات ، زائد قیمتیں وصول کرنے کے خلاف کارروائی سمیت دیگر آرڈرز نکالتے ر ہے ہیں لیکن ان پر متعلقہ محکمے عمل نہیں کرتے اور صورتحال جوں کی توں رہتی ہےایسا محصوص ہوتا ہے کہ فیصلے سے پہلے متعلقہ اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتاجس کے باعث وہ تعاون سے گریز کرتے ہیں کیونکہ فیصلوں پر عملدرآمد کا مکمل اختیار کمشنر کے پاس نہیں ہےان کا کام کوآرڈینینشن ہےواضح رہے 20 سڑکوںپر رکشہ چلانے پر پہلے سے ہی پابندی تھی اب ان میں 6 سڑکوں کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن عملدرآمد اب تک صفر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید