• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق روڈ،ایف آئی اے نے حوالہ ڈیلر عرفان خان گرفتارکر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے طارق روڈ پر واقع دبئی سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ڈیلر عرفان خان ولد گلاب خان کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران 70 لاکھ روپے (جرم میں استعمال ہونے والی رقم) اور بڑی مقدار میں دستاویزی شواہد برآمد ہوئے جن میں بے نامی بینک اکاؤنٹس سے متعلق چیک بکیں، رجسٹرز اور دیگر ریکارڈ شامل ہے۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک منظم ہنڈی / حوالہ نیٹ ورک (IMVTS) ہے جو کراچی میں سرگرم تھا اور دبئی، افغانستان اور چین کے درمیان کروڑوں روپے کی غیر قانونی ترسیلات میں ملوث تھا۔ایف آئی اے نے اس گروہ کے پانچ ارکان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کے تحت ایف آئی آر نمبر 36/2025 درج کر لی ہے۔ حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کی ملکی و غیر ملکی سرگرمیوں کی مکمل تفصیلات سامنے لانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید