کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں نالے سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی چکرا گوٹھ نالے سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ڈیفینس تھانے کی حدود اختر کالونی ای ایف یو بلڈنگ گولڈن ٹاور کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ عبدالفرید ولد عماد عبداللہ فرید کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے زمہ دار ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے کر واٹر ٹینکر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔