• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کا ڈیفنس فیز 6 میں کال سینٹر پر چھاپہ، 5 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )این سی سی آئی اے نے ڈیفنس فیز 6 میں واقع غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان بیرون ملک لوگوں کے بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے رقم مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرتے تھے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزمان ہیکنگ کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینے اور ان کے بینک اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی میں ملوث ہیں۔ملزمان کی شناخت الوین، ملک محمد نثار، شیراز طارق، شہریار طارق اور ویز کے ناموں سے ہوئی جبکہ کال سینٹر کا مالک جواد خان بیرون ملک مقیم ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہیکنگ ڈیوائسز ،13 موبائل فون ،11 سی پی یو، لیپ ٹاپ اور دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان بیرون ملک ڈیجیٹل وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید