• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، مبارکباد دینے کے پوائنٹس آف آرڈر پر شور شرابا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی،ایوان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈیفنس فورسز کا پہلا سربراہ مقرر کئے جانے پر مبارک باد دینے کے پوائنٹس آف آرڈر پر پی ٹی آئی کے حامی ارکان نے شور شرابا کیا، جبکہ جماعت اسلامی کے رکن نے کہا کہ مبارکباد نہیں دوں گا، لوگ اپنی نوکری پکی کر نے کی کوشش کررہے ہیں ، جمعہ کوا یوان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈیفنس فورسز کا پہلا سربراہ مقرر کئے جانے پر ایم کیو ایم کے رکن کی پرجوش انداز میں مبارکباد ،ایوان کی کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے رکن راشد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ کل رات صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم کو ڈیفنس فورسز کا سربراہ مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔میں چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس پوائنٹ آف آرڈر کے دوران پی ٹی آئی کے حامی ارکان نے شور مچایا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کس طرح اپنی نوکری پکی کر نے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ جمہوریت مضبوط ہوگی , میں تو کسی کو مبارک باد نہیں دوں گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید