لاہور (پ ر) واپڈا ترجمان نے ’’تربیلا ڈیم میں رکاوٹیں، ارسا مشکل میں پھنس گئی‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ واپڈا نے ارسا سے تربیلا جھیل کی سطح کو 20جولائی 2024ء تک 1470فٹ پر برقرار رکھنے کی درخواست پہلی مرتبہ مارچ 2024 اور دوسری مرتبہ مئی میں کی تھی۔ گزشتہ 10سالوں کے دوران تربیلا جھیل میں پانی کی سطح موجودہ دنوں میں اوسطاً 1425فٹ تک رہی ہے۔ گلیشیئر کے پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہر سال 20جون کے بعد ہوتا ہے۔