بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے رہایشی علاقے زیر آب آگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں۔ چینی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدید بارش کے باعث سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئی ہیں جبکہ پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چین کے جنوبی علاقوں میں مزید 10 روز تک بارش ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب افغانستان میں بھی سیلاب سے 300افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔