• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال چوہدری کی تعیناتی کیخلاف دوسرے روز بھی جامعہ کراچی میں احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی بطور ڈائریکٹر غیر قانونی تعیناتی کے خلاف بدھ کو دوسرے روز بھی جامعہ کراچی میں احتجاج جاری رہا۔ مقررین نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی اور آئی سی سی بی ایس کا بہتر مفاد اس بات میں ہے کہ ریٹائر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری خود ہی ڈائریکٹر شپ سے دستبردار ہو جائیں، اقبال چوہدری کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف اساتذہ اور اسٹاف کا احتجاج ان کی معزولی تک جاری رہے گا۔ آئی سی سی بی ایس قانونی طور پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جوابدہ ہے، گزشتہ 20سال میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تقریباً 40 ارب روپے کی اس تحقیقی ادارے کو فنڈنگ کی ہے، ڈاکٹر اقبال چوہدری نے خود کی تعیناتی اس لیے کروائی ہے تاکہ اسپیشل آڈٹ میں بے نقاب ہونے والی مالی خورد برد کو درست کروایا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید