کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر زراعت سندھ کی زیرصدارت اجلاس ،سندھ سیڈ کارپوریشن مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ،سرکاری اعلامیہ کے مطابق منگل کووزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت سندھ سیڈ کارپوریشن بورڈ کا سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں صوبائی وزیر جام خان شورو، صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو، ایم ڈی سیڈ کارپوریشن مشتاق سومرو، ایڈیشنل سیکریٹری اردیس کھوسو، ڈپٹی سیکریٹری احمد علی شیخ، ڈپٹی سیکریٹری خالد ملک، ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔