• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو ان کی آزادی دینا ہوگی جس کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، وادی سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کروایا جائے، کشمیری عوام کو انکے حقوق دیئے جائیں، پانچ اگست 2019 کو بھارتی وزیراعظم نریندر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا، یہ دن کشمیری عوام کے استحصال کا دن ہے،مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے، انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی اور پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا، آج بھی کشمیر میں بھارت کے ظلم کی انتہا اپنے عروج پر ہے مگر بڑی قوتیں اس اہم ترین مسئلے کے حل پر توجہ نہیں دے رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید