کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی 89میں نقاب پوش ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانہ کی حدود لانڈھی 89,ٹمبر مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 26 سالہ فیصل ولد رئیس قریشی جاں بحق ہوگیا،ایس ایچ او تھانہ لانڈھی رضوان پٹیل نے بتایا ہے کہ مقتول حال ہی میں ایک مقدمہ میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوکر آیا تھا جبکہ مقتول کا ایک بھائی قتل کے مقدمہ میں جیل میں قید ہے،مقتول کا معمول تھا کہ وہ گھر کے قریب گلی کے نکڑ پر شام کے اوقات میں بیٹھتا تھا موٹر سائیکل سوار ایک نقاب پوش ملزم نے اس پر فائرنگ کردی،مقتول کو. 9ایم ایم پستول کی 9گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،واقعہ بظاہر ذاتی عناد کا معلوم ہوتا ہے،پولیس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کررہی ہے۔