• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد کا تنازع، شقی القلب ملزم نے والد، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شقی القلب ملزم نےمبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے عمر رسیدہ اپنے والد،بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر تھانہ کی حدود حیدر آباد کالونی اچار والی گلی میں واقعہ ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں نیشنل کالج کے سابق پروفیسر77سالہ نعمت اللہ ولد محمود خان ،انکا بیٹاامیر ولد نعمت اللہ اور بہو مسماۃ صالحہ زوجہ امیر شدید زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستے میں ہی دم توڑ گئے،ایس ایچ او تھانہ جمشید کوارٹر انصر بٹ نے بتایا ہےکہ مقتول نعمت اللہ کے بیٹے اعجاز نے منگل کی شام کو اپنے والد کے گھر پر آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں والد ،بھائی اور بھابھی جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید