• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اے کلثوم نیاز بلوچ کی جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ کی قیادت میں پارٹی وفد نے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملاقات کی ملاقات میں شہر میں گیس پریشر میں کمی و دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی وفد میں پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ، نیاز بلوچ اور سلمیٰ قریشی و دیگر شامل تھے وفد نے کوئٹہ کے علاقوں کلی عالمو ، کلی اسماعیل ، کلی شابو ، کلی برات ، سریاب سمیت دیگر نواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل سے آگاہ کیا وفد نے کہا کہ سردیوں کے آغاز پر ہی گیس پریشر کی کمی عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے کوئٹہ جیسے سرد علاقے میں رات دس بجے گیس بند کرنا ناانصافی اور ناقص حکمت عملی ہے عوام کو ریلیف دینا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے جی ایم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر میں بہتری اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید