• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم کانظام بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ، مرتضیٰ خان کاکڑ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کو بدلنے ،قومی دولت چند خاندان کی بجائے 25 کروڑ عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے ، دیگر صوبوں کو موٹر وے ، یونیورسٹیاں ، اسپتال ، روزگار ، سفر ، علاج و تعلیم کی جدید سہولیات اور بلوچستان کو آپریشن ، چیک پوسٹیں دینا زیادتی ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ، نظام کی تبدیلی کیلئے بدل دو نظام کے عنوان کے تحت 21 سے 23 نومبر مینار پاکستان لاہور میں لاکھوں عوام کا اجتماع عام ہوگا جس میں بلوچستان کا مقدمہ اور صوبے کے مسائل مشکلات کا حل پیش کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقاریب سے خطاب اور وفود سے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اورنظام بدلنے کی کوشش کررہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔
کوئٹہ سے مزید