کوئٹہ(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینا حکمرانوں کے خوف کی واضح دلیل ہے کوئٹہ میں تحریک انصاف کو جلسے سے روکنے کیلئے پورے صوبے کے عوام کوشدید مشکلات سے دوچار کیا گیا، انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور اسے پرامن سیاسی سرگرمیوں کا پورا حق ہے مگر حکمران اتنے خوفزدہ ہیں کہ وہ کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیںدے رہے اور جان بوجھ کر حالات کووہاں لے جاناچاہتے ہیںجہاں سے واپسی پھرممکن نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ایسے حربے تحریک انصاف کے سونامی کو کبھی نہیں روک سکتے۔