• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مہراللہ بادینی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انر ویل کلب کو ئٹہ کی جانب سے میڈیکل فری آئی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا کیمپ میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے حصہ لیا اورمریضوں کا معائنہ کیا انر ویل کلب کی صدر پروفیسر شہلا گل اور چارٹر ممبر بشریٰ کمال سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈی سی نے کہا کہ انر ویل کلب کی جانب سےایسے اقدامات عوام کو صحت سے متعلق سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس موقع پر کلب کی صدر پروفیسر شہلا گل نے کہا کہ کیمپ کا مقصد غریب عوام کا مفت معائنہ کر کے انہیں ادویات فراہم کر نا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید