• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری امن ، اتحاد اور بھائی چارے کی خواہاں ہے،انجمن تاجران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا ، حاجی نصرالدین کاکڑ ، ولی افغان ترین ، میر محمد رحیم بنگلزئی ، حاجی فاروق شاہوانی ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، سید حیدر آغا ، خان کاکڑ ، حاجی اسلم ترین ، حاجی ظہور کاکڑ ، سید شفیع آغا ، اسلم خان اچکزئی ، اسد خان ترین ، امر دین آغا و دیگر عہدیداران نے تاجر امن کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام سیاسی ، مذہبی ، قبائلی عمائدین ، وکلاء ، صحافیوں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ نے امن کانفرنس منعقد کرکے واضح پیغام دیا کہ تاجر برادری امن چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اسلامی امارات افغانستان کے قونصل جنرل اور اسلامی جمہوریہ ایران قونصلر کی شرکت اس بات کی روشن دلیل ہے کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں اور وہ بھی پاکستان کے ساتھ اچھے روابط برقرار رکھنے کے خواہش مند ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کسی قسم کی تقسیم نہیں چاہتی بلکہ امن ، اتحاد اور بھائی چارے کی خواہاں ہے اور تاجر امن کانفرنس کے ذریعے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کے تاجر اپنے صوبے میں امن اور استحکام کے ضامن بننا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ تجارت کے ساتھ صوبے میں خوشحالی آئے اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
کوئٹہ سے مزید