• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفیسرز ایسوسی ایشن پاپولیشن ویلفیئر کے انتخابات، اسلم شاہ صدر منتخب

کوئٹہ (پ ر) آفیسرز ایسوسی ایشن پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے انتخابات الیکشن کمیشن کے چیئرمین اسد خان تاجک اور ڈپٹی الیکشن کمشنر میر محمد اعظم رئیسانی کی نگرانی میں ہوئے۔جس میں دونوں امیدواروں کو برابر ووٹ ملنے پر باہمی مشاورت اور رواداری کے تحت نوراللہ ترین نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے سید اسلم شاہ کے حق میں حمایت کا اعلان کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر منتخب صدر سید اسلم شاہ نے اعلان کیا کہ وہ نوراللہ ترین کو بطور جنرل سیکرٹری کابینہ میں شامل کریں گے تاکہ تنظیمی امور میں بہتر تعاون اور ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ تقریب میں اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ درانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید