کوئٹہ ( پ ر ) ہیلپرز پبلک اسکول کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی و مشیر ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی تھے، طلبانے ٹیبلو پیش کئے جبکہ اسکاؤٹس نے کمانڈر ریس اور پی ٹی شو کا مظاہرہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اساتذہ کااحترام ہی کامیابی کا زینہ ہے طلبا کو چاہئے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ احترام لازم رکھیں انہوں نے کہا کہ ہیلپرز اسکول کا علاقے میں تعلیم و تربیت کےلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبا کو نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کےلئے بھی ذہن سازی کریں انہوں نے سکول کےلئے تین عدد لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ روپے نقد دئیے۔