• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2، ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق، سمندر سے لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مین نیشنل ہائی وے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے سامنے تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سلپ ہو نے سے 15سالہ زوہیب جاں بحق ہوگیا، گولیمار سینٹری مارکیٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کھمبے کے ساتھ ٹکراگئی 22سالہ محمد مہدی جاں بحق ہوگیا، کالا پل معصوم شاہ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر 45سالہ فقیر محمد ولد خائستہ محمد جاں بحق ہوگیا، کیماڑی نیٹی جیٹی پل کے قریب سمندر سے ایک شخص کی لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید