اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی مجموعی لاگت 9ارب80کروڑ ڈالر سے کم کر کے 6ارب70کرو ڑڈالر کر دی گئی ہے منصوبے کو قابل عمل بنانے کیلئے پہلی منظور کردہ لاگت میں مجموعی طور پر تین ارب 10کروڑ ڈالر کی کمی اور تکنیکی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے.
منصوبے کو سی پیک کے تحت مکمل کیاجائیگا جس کی باضابطہ منظوری سی پیک کے اعلی ترین فورم جے سی سی کے13ویں اجلاس میں دی جائیگی جو24مئی کو ہوگاایل ایم ون منصوبہ 8سال میں مکمل ہوگا.
اگست2024میں منصوبے کے سنگ بنیاد کے ساتھ ہی کام کا آغاز کر دیاجائے گا،جے سی سی کا 13واں اجلاس 24مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، زراعت ، آئی ٹی، صنعت سےمتعلق اہم منصوبے زیر غور آئینگے.
ذرائع کے مطابق جے سی سی(مشترکہ تعاون کمیٹی )اجلاس میں زراعت ، آئی ٹی ، صنعت کے منصوبوں کے علاوہ ایم ایل ون کو حتمی شکل دی جائیگی جے سی سی کی منظوری کے منصوبے کےبعد پہلے مرحلے کی تکمیل کیلئے جون میں باضابطہ معاہدے ہونگے اور قرضے کیلئے اگست میں معاہدہ متوقع ہے قرضے کیلئے حکومت ساورن گارنٹی فراہم کریگی پہلے مرحلے کیلئے تین ارب ڈالر سے زائد کی ساورن گارنٹی دی جائیگی منصوبہ ای پی سی یعنی انجینئرنگ ڈائزین پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن موڈکے طے مکمل ہوگا منصوبے کو چینی کمپنیاں مکمل کریں گی.
ایم ایل ون کا پہلا مرحلہ کراچی تا ملتان مکمل کیا جائیگاجس پر تین ارب 32کروڑ ڈالر لاگت متوقع ہے جبکہ دوسرامرحلہ ملتان تا پشاور مکمل ہوگا جس کی لاگت کا تخمینہ تین ارب 38کر وڑ ڈالر لگایاگیا ہے منصوبہ 8سال میں مکمل ہوگا، کراچی تا پشاور 1726 کلومیٹر طویل ریلویز لائن کو اپ گریڈ ، نئے ٹریک بچھانے ، پلوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن ، جدید سگنل اور ٹیلی کمیونی کیشن کا نظام ، ٹریک کیساتھ باڑلگانے ، حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جائینگے منصوبے کی تکمیل سے ٹرین کی رفتا ر160کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوجائیگی ، اگست2024میں منصوبے کے سنگ بنیاد کیساتھ ہی کام کا آغاز کر دیاجائیگاذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز اور این آر اے چائنا میں منصوبے کی تکمیل کا معاہدہ ہوگیا ہے.
لاگت میں کمی کیلئے منصوبے کے تکنیکی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے پہلے سے منظورکر دہ لاگت میں کمی کرتے ہوئےسب گریڈ کی لاگت میں ساڑھے کروڑ ڈالر ، باڑ لگانے کی لاگت میں 8کروڑ ڈالر ، پلوں کی تعمیرو اپ گریڈیشن کی لاگت میں 14کروڑ ڈالر ، ٹریک کی لاگت میں 26کروڑ ڈالر ،سگنل کے نظام کی لاگت میں 25کروڑ ڈالر ، عمارتوں کی تعمیر کی لاگت میں 40کر وڑ ڈالر کمی کی گئی ہے .
اس طرح مجموعی طور پر منصوبے کی لاگت میں تین ارب10کروڑ ڈالر کی کمی کی گئی ہے 24مئی کو ہونیوالی سی پیک جے سی سی کا13واں اجلاس اسلام آباد میں ہوگا چینی قیادت ویڈیو لنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوگی اجلاس میں زراعت ، آئی ٹی ، صنعت کے اہم منصوبوں کی بھی منظوری متوقع ہے۔